وَعَن ابْن عمر قَالَ: إِنْ كُنَّا لَنَعُدُّ لِرَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فِي الْمَجْلِسِ يَقُولُ: «رَبِّ اغْفِرْ لِي وَتُبْ عَلَيَّ إِنَّكَ أَنْتَ التَّوَّابُ الْغَفُورُ» مِائَةَ مَرَّةٍ. رَوَاهُ أَحْمَدُ وَالتِّرْمِذِيُّ وَأَبُو دَاوُدَ وَابْنُ مَاجَهْ
حضرت ابن عمر ؓ بیان کرتے ہیں ، ہم رسول اللہ ﷺ کو ایک مجلس میں سو مرتبہ یہ فرماتے ہوئے :’’ میرے رب ! مجھے بخش دے ، مجھ پر رجوع فرما ، بے شک تو توبہ قبول کرنے والا بخشنے والا ہے ۔‘‘ شمار کیا کرتے تھے ۔ ،