وَعَن حُذَيْفَة قَالَ: إِنَّمَا كَانَ النِّفَاق عَلَى عَهْدِ النَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فَأَمَّا الْيَوْمَ فَإِنَّمَا هُوَ الْكفْر بعد الايمان. رَوَاهُ البُخَارِيّ
حضرت حذیفہ ؓ بیان کرتے ہیں ، نفاق تو رسول اللہ ﷺ کے دور میں تھا ، جبکہ اب تو کفر ہے یا ایمان ہے ۔